Code : 3051 62 Hit

کرونا وائرس امریکہ اور روس کے درمیان تو تو میں میں کا باعث

امریکی عہدیداروں نے دعوی کیا ہے کہ روسی مجازی صفحات پر واشنگٹن کے خلاف کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن خبروں اور معلومات کو پھیلایا گیا ہے جس پر روسی محکمہ خارجہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے روسی نیوز ایجنسی تاس  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عہدے داروں  کی جانب سے فرانس نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے  بیانات  کہ جن میں روس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے واشنگٹن کے خلاف کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن خبروں اور معلومات کو پھیلایا  ہے ،سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں ۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار جو گمراہ کن معلومات کے ذریعہ روس  کا مقابلہ کرنے کے ذمہ دار ہیں ،نے فرانس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام پر جعلی افراد کے ناموں سے بنائے گئے  اکاؤنٹس بے بنیاد سازش کے تحت نظریات کو شائع کرتے ہیں اور امریکہ کو کورونا وائرس پھیلانے کے سبب طور پر متعارف کراتے ہیں ،یہ اکاؤنٹس فرانسیسی ، انگریزی ، ہسپانوی ، اطالوی اور جرمن زبان میں ہیں۔
یوروپی اور یوریشین امور میں امریکی وزیرخارجہ کے مشیر فلپ ریکر  کا کہنا ہے کہ  روس شیطانی مہمات اور پروپیگنڈوں کے ذریعہ امریکی اداروں اور ان کے اتحاد کے اندر تقسیم اور تباہی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن خبریں  پھیلانے کی وجہ سے ، روس کی  بدنیت  جماعتوں نے ایک بار پھر اس وسیع مرض کی طرف سے  عالمی افکار کی توجہ ہٹا صحت عامہ کے لئے خطرہ  کا راستہ منتخب کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम