Code : 2595 51 Hit

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی ایک بار پھر بر سر اقتدار

برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے اس ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کوبھاری اکثریت کے ساتھ جیت لیاہے۔

ولایت پورٹل:اسکائی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے نصف حصے ووٹوں کی گنتی کے بعد سرکاری طور پر ہونے والے نتائج کے  اعلان کے مطابق  اس ملک کے موجودہ وزیر اعظم بورس جیسن کی سربراہی میں کنزرویٹو پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے،جانسن  کی پارٹی نے 326سیٹیوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی،یاد رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جمعرات کو چار ممالک انگلینڈ ، ویلز ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں شروع ہوا۔ یہ برطانیہ میں ملک بھر میں پہلا انتخابات تھا جو دسمبر کے آخری مہینے میں جانسن کی 31 اکتوبر کو یورپی یونین کے اخراج کے منصوبے کی منظوری میں نا اہلیت کی وجہ سے منعقد ہوا،رائٹر نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ پارٹی آگے چل رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ انھیں 368 سیٹیں حاصل ہوسکتی ہیں،1987میں مارگریٹ تھیچر کی کامیابی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کنزرویٹو پارٹی نے اتنی سیٹیں حاصل کی ہیں،2017 میں ہونے والے انتخابات میں اس پورٹی نے 317سیٹیں حاصل کی تھیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین