الحشد الشعبی کے خلاف سرد جنگ جاری ہے: الحشد الشعبی کےنائب سربراہ

الحشد الشعبی کےنائب سربراہ کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف سائبر اسپیس میں سرد جنگ چھڑی ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کےنائب سربراہ ابو علی الکوفی نے کہا کہ ہم اپنے خون اور جانوں سے عراق اور اس کے عوام کا دفاع کر رہے ہیں ،ہمیں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے چینلوں پر اعتماد نہیں ہے، انہوں نے مزید کہاکہ صرف امریکی اور صیہونی چینل ہی سائبر اسپیس میں کام نہیں کرتے ہیں  بلکہ اس میدان میں روسی اور چینی چینل بھی موجود ہیں جن پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، الکوفی نے کہا کہ غیر ملکی دشمنوں کے اقدامات ہمیں مضبوط اور مضبوط تر بناتے ہیں ، ہم ان چینلوں کے منیجرز کی طرف سے کیے گئے بچکانہ اقدامات پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے الحشد الشعبی سے وابستہ پوسٹس اور صارفین کے اکاؤنٹس کو فیس بک کے ذریعہ حذف کردیا گیا تھا نیزتمام پوسٹس جو اس تنظیم کی حمایت میں شائع ہوتی ہیں یہاں تک کہ اگر کسی پوسٹ میں الحشد الشعبی کا نام بھی ہوتا ہے تووہ بھی فیس بک سے ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین