Code : 2930 33 Hit

صدی ڈیل کا منصوبہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی مرچکا ہے:صیہونی اخبار

صیہونی اخبار نے صدی ڈیل کے امریکی منصوبہ کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کہ منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار ہاریٹز نے بدھ کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  مسلط کیا جانےوالا منصوبہ صدی ڈیل ناکام ہوجائے گا۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اس منصوبے کے کی رونمائی کا مقصد خطے میں امن کے حصول کے بجائے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کودرپیش سیاسی اور قانونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی  مدد کرنا ہے۔
ہرٹیز نے لکھا کہ اس منصوبہ کی نقاب کشائی کے موقع پرفلسطینیوں  کو دعوت نہیں دی گئی اور دو سالوں سے ان کا ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی رابطہ  نہیں ہے ، لہذا یہ منصوبہ پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا ہے۔
یادرہے کہ امریکی صدر نے منگل کے روز صیہونی وزیر اعظم کی موجودگی میں صدی ڈیل کے اپنے منصوبے کی نقاب کشائی کی اور دعوی کیا کہ اس  میں فلسطینی صہیونی تنازعہ کو ختم کرنے کا راہ حل موجود ہے۔
اس منصوبے میں ، قدس شہر کو صہیونی حکومت کے دارالحکومت کے طور پر مکمل طور پراسرائیل کے قبضہ میں دے دیا گیا ہے ،صرف اور شہر کےکچھ مشرقی حصوں کو ہی فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے کا ذکر ہوا ہے ۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین