Code : 3236 14 Hit

برطانیہ میں گھرباہر نکلنے پر جرمانہ لگانے کا حکم

برطانوی وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے پھیلنے پر غیر فعال ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں گھر سے باہر نہ نکلیں ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت پر وسیع پیمانے پر میڈیا اور سیاسی دباؤ کے بعد عوامی قرنطین اور قانون نافذ کرنے کے بعد ، وزیر اعظم بورس جانسن نے لوگوں کو گھر وں سے نہ نکلنے کا حکم  دیا ہے۔
جانسن نے آج (منگل) کی صبح ٹیلیویژن  پر عوام سےخطاب کرتے ہوئے  برطانیہ میں روز مرہ زندگی پر بے مثال پابندیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ روزمرہ کا ضروری سامان بیچنے والی دکانوں  کے علاوہ تمام اسٹور اور تجارتی مراکز فوری طور پر بند کردیئے جائیں گے۔
یادرہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے طویل عرصے تک برطانیہ میں عوامی قرنطین کے کی مخالفت کی  لیکن آخر کار انھیں ہتھیار ڈالنا پڑے اور آج حکم دیا ہے کہ ملک کے عوام  اگلی اطلاع تک اپنے کنبہ یا دوستوں سے ملاقات نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے پر ان پر جرمانہ عائد ہوگا۔
برطانیہ کے اس نئی ہدایت نامہ کے مطابق ، لوگوں کو صرف ضروری خریداری ، طبی ضروریات یا ضروری پیشوں پر حاضری کے لیے اپنے گھر چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔
تاہم ، پیر کو برطانیہ میں کورونا  وائرس سےہونے والی اموات کی تعداد54سے بڑھ کر335 ہوگئی جبکہ اس ملک میں مذکورہ وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی کل تعداد6650 تک پہنچ چکی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین