Code : 1649 41 Hit

خواتین کے حقوق کی دہائی دینےوالوں کے کرتوت

خواتین کے حقوق کے لیے لمبی لمبی تقریریں کرنے والے برطانوی وزیر نے ایک تقریب کے دوران احتجاج کرنے والی خاتون کو گردن سے پکڑ کر باہر نکال دیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے دھواں دھار تقریریں کرنے والے برطانوی وزیر مملکت مارک فیلڈ نے ایک تقریب کے دوران احتجاج کرنے والی خاتون کو گردن سے پکڑ کر باہر نکال دیا جس کی ویڈیو اب وائرل ہوگئی ہے، برطانیہ کے مینشن ہاؤس میں ایک تقریب جاری تھی جس میں شرکاء کے لیے پُر تکلف طعام کا بھی انتظام تھا۔ تقریب میں ایک وزیر تقریر کر رہے تھے کہ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی خاتون ورکر اندر داخل ہوئیں،خاتون سماجی کارکن ڈائس کی جانب بڑھ رہی تھیں کہ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت خارجہ برائے ایشیا و پیسیفک مارک فیلڈ نے خاتون کو بازو سے پکڑ کر روک لیا اور پھر گردن دبوچ کے خاتون کو تقریب سے باہر نکال دیا اور سکیورٹی کے حوالے کردیا،مینشن ہاؤس کے باہر موجود سماجی کارکنوں نے وزیر مارک فیلڈ کی غیر اخلاقی حرکت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے وزیراعظم تھریسامے سے مذکورہ وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مارک فیلڈ کو معطل کردیا،دوسری جانب مارک فیلڈ نے غیر منطقی رویہ اپناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاتون مسلح بھی ہوسکتی تھی اور اسی اندیشے کی وجہ سے میں نے انہیں پکڑ کر باہر نکالا تاہم اپنے رویے پر نادم ہوں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम