Code : 1824 12 Hit

ایران کے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے:برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں ایران کا جوہری معاہدہ، ہمارے لئے سب سے اچھا آپشن ہے۔

ولایت پورٹل:برطانوی وزیراعظم تھرسا مے نے چتم ہاوس تھنک ٹینکس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو درپیش چلینجز کے باجود اس کا تحفظ ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،برطانوی وزیراعظم نے سیاست کے میدان میں باہمی مفاہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں ایران جوہری معاہدہ، ہمارے لئے سب سے اچھا آپشن ہے،واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تین یورپی رکن ممالک بشمول جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ سمیت خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا، درایں اثنا سید عباس موسوی نے بھی جوہری معاہدے سے متعلق تین یورپی ممالک کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا اور اس حوالے سے حسن سلوک پر مبنی برتاؤ کرنا، اسی وقت ممکن ہے جب اس معاہدے کے دیگر اراکین بھی اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کریں، موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی توقع ہے کہ جوہری معاہدے کے یورپی اراکین اس معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے عملی اور ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائیں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम