بحرینی آمریت کو صیہونیوں کے خلاف ایک نظم بھی برداشت نہ ہوسکی؛شاعر گرفتار

بحرینی میڈیا نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف ایک اشعار کہنے پر ایک شاعر کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق بحرینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بحرینی حکام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف صرف اشعار کہنےکے الزام میں بحرین کے ایک شاعر کو گرفتار کرلیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق  بحرین کی سکیورٹی فورسز نےصیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اشعار کہنے کے کچھ دن بعد بحرینی شاعر عبد الحسین احمد علی کو گرفتار کرلیا ہے۔
احمد علی نے اپنی نظم میں کہا تھا کہ ہماری قوم ایک ایسی قوم ہے جو مظلوموں کی حمایت کرتی ہے اور شکست اور ہتھیار ڈالنے کی علامت کے طور پر سر نہیں جھکتی ہے، بحرینی عزت دار ہیں، یہ مجرم کی بیعت کرنے پر راضی نہیں ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا حرام ہے،واضح رہے کہ بحرین کے شہری عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے خلاف متعدد بار سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کر چکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین