Code : 2388 66 Hit

آرامکو حملے نے سعودی عرب کو ہلا کر رکھ دیا ہے:ترکی الفیصل

سعودی انٹلیجنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ہونے والے ڈرون حملے کی وجہ سے سعودی عرب پر کافی اثر پڑا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی انٹلیجنس کے سابق سربراہ ترکی  الفصیل نے امریکی نیوز چینل  المانیٹر کو دیے جانے ایک انٹرویو میں کہا  آرامکو تیل کمپنی کے تحت چلنے والی تیل کی تنصیبات البقیق اور خریص پر ہونے والے ڈرون  نے یہ ثابت کردیا ہے کہ  ایران سے مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ ان حملوں  سے سعودی عرب کو معلوم ہوگیا ہے کہ  وہ علاقوں میں اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط کرنا ہوگا جو ایران کے ممکنہ حملہ کا نشانہ بن سکتے ہیں،یادرہے کہ  حال ہی میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے  بقیق اور خریص تیل  کی تنصیبات کو اپنے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث سعودی عرب کے تیل میں  پانچ ملین سات لاکھ بیرل  کی کمی واقع ہوگئی،ترکی الفیصل اس وقت ملک فیصل اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ  سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ،انھوں نے اپنے انٹرویو میں آگے چل کر دعوی کیا کہ ایران کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں  اور انھوں نے پاکستان کی ثالثی کے باجود یمن سمیت دیگر سفارتی معاملات میں لچک نہیں دکھائی ہے ،اگر خطہ میں امن  وامان کے خواہاں ہیں تو ایران کی جانب سے  نیک نیتی کا ثبوت ملنا چاہیے،اگر ایران حوثیوں کی امداد کرنا بند کردے تو ممکن ہے  کہ یمن جنگ کا کوئی سیاسی حل نکالا جاسکے لیکن ہمیں ایران ایسا کرتا ہوا نظر نہیں آرہا،ہم نے ایران کی جانب سے کسی بھی طرح کی نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں دیکھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम