Code : 4345 15 Hit

عرب اقوام آمرانہ حکومتوں کے مطالبات پر عمل نہیں کریں گی:تیونس کے سابق صدر

تیونس کے سابق صدر نے اعلان کیا کہ عرب اقوام صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بوجھ تلے نہیں دبیں گی۔

ولایت پورٹل:القدس العربی  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے اعلان کیا ہے کہ عرب قومیں آمریت پسند حکومتوں کے دستخطوں سے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات  کومعمول پر لانے کے معاہدوں کو پیروں تلے کچل دیں گی، انہوں نے مزید کہاکہ ہم عرب ممالک میں عربی بہار کی تیسری لہر کی موجودگی کی پیش گوئی کرتے ہیں۔
المرزوقی نے کہا کہ خطے میں  آمرعرب حکومتوں اور غاصب اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل جاری ہے  لیکن یہ جابرحکومتیں اقوام عالم کے سامنےعرب قوموں پر اپنی خواہشات مسلط نہیں کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاعرب اقوام اسرائیل کےساتھ ملنےیا صہیونی غاصبوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے معاہدوں کی مخالف ہیں،واضح رہے کہ تیونس کے سابق صدر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عرب بہار کی ایک نئی لہر سعودی عرب جیسے عرب ممالک کو گھیرنے والی ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین