ولایت پورٹل:القدس نیز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل جو کچھ ہوا ہےوہ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط نہیں تھے بلکہ عربی صیہونی اتحاد کی تشکیل کا اعلان تھا، بیان کے مطابق عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین اتحاد کا مقصد خطے میں سلامتی اور معاشی صورتحال پر قابو پانااور نئی صہیونی کالونیوں کی تعمیر کے لیےراہیں ہموار کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے معاہدوں سے خطے کی شناخت اور اس کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے لہذا سب کو ان معاہدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہونا چاہئے۔
بیان کے مطابق یہ غداری اور بے شرمی کے معاہدے ان پر دستخط کرنے والوں ہی کے گلے میں پڑیں گے، یہ معاہدے خطے میں کبھی استحکام نہیں لائیں گے بلکہ صیہونیوں کے خلاف عرب اور اسلامی ممالک کی اقوام کی جدوجہد میں اضافہ کریں گے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس شیطانی اتحاد کا مقابلہ کریں اور صیہونی حکومت کے خلاف انقلاب میں ایک نئے مرحلے کو ایجاد کریں۔
عربی صیہونی اتحاد شیطانی اتحاد ہے:جہاد اسلامی فلسطین
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ریاستہائے متحدہ میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور صہیونی حکومت کے مابین سمجھوتے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

wilayat.com/p/4372
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین