Code : 2418 40 Hit

عرب اسرائیل غیر جارحیت معاہدہ کو جلد از جلد لاگو کیا جائے:امریکہ کا اسرائیل کو حکم

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب اسرائیلی وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والے غیر جارحیت معاہدے کو جلد از جلد لاگو کریں۔

ولایت پورٹل: دو مہینے پہلے صہیونی وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے اسرائیل عرب غیر جارحیت معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر دی تھی،صہیونی ٹیلی ویژن نے اس معاہدے میں پیشرفت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں نیز بہت سارے عربی ممالک بھی اس میں شامل ہیں کیونکہ کہ  خطے میں میں ایران کی طرف سے کشیدگی ایجاد کی جا رہی ہے، یاد رہے ہے کہ اسرائیل عرب غیر جا رہیتی معاہدے کی بنیاد یاد اس پر رکھی گئی ہے کہ اسرائیل اور خلیجی ممالک کبھی بھی آپس میں جنگ نہیں کریں گے بلکہ اقتصادی اور اور سلامتی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ دونوں کے درمیان معمول کے مطابق تعلقات برقرار کیے ہوسکیں جبکہ اس معاہدے میں مسئلہ فلسطین کا کوئی حل ذکر نہیں ہوا ہے ، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے اسرائیل کو حکم دیا گیا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ٹیم بنائی جائے، ادھر صہیونی قومی سلامتی کے سربراہ مائیر بن شبات نے کہا ہے ہم نے ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ جلد از جلد یہ معاہدہ لاگو ہو سکے ،صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدہ کے بعد اسرائیل سے براہ راست عرب ممالک میں ریل کی پٹری بچھائی جائے گی،رپورٹ کے آخر میں میں ذکر کیا گیا ہے کہ موجودہ دور میں صہیونیوں اور عرب ممالک کا مشترکہ دشمن ایران ہے ،قابل ذکر ہے کہ اب تک عربی ممالک میں سے صرف مصر اور اردننے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम