Code : 4061 4 Hit

امریکی عوام پریشانی میں مبتلا ہیں اور ریپبلکن عہدہ داروں کو پرواہ تک نہیں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کورونا کی وبا کے دوران ملک میں نامناسب صورتحال پر ریپبلکن قانون سازوں کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سی این این سے  بات کرتے ہوئے  کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے اس ملک کی بگڑتی ہوئی  صورتحال  سےلاتعلقی پر ریپبلکن پارٹی آف امریکہ کے نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ہنگامی حالت میں ہے،لوگ پریشانی کا شکار ہیں  لیکن ری پبلکن عہدہ دار مدد کی درخواستوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔
پیلوسی نے ایم ایس این بی سی نیوز کو  بھی بتایا کہ پورے ملک میں ، کنبے کے افراد اپنے بچوں کے لئے کھانا لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں اورریپبلکن بھی مدد سے انکار کر کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا فقدان ظاہر کررہے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا پر قابو پانے میں بد انتظامی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے پیلوسی نے کوویڈ 19 وائرس کو قابو کرنے میں ٹرمپ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا میں نے اپنے صدر کا نیا نام رکھا ہے ’’حالات خراب کرنے والے مسٹر‘‘،اس نے تاخیر ، انکار اور دھوکہ دہی کے ذریعہ ابتدا ہی سے معاملات کو خراب کردیا ہے ، یہ جو وہ کہتے ہیں کہ  جادوئی طور پر کورونا وائرس ختم ہوجائے گا ، یہ ایک معجزہ ہے اور اس طرح کی بہت ساری باقی چیزیں ،انھیں کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔
یادرہے کہ ابھی تک دنیا میں امریکہ میں اس نامعلوم وائرس کے سب سے زیادہ تعداد میں افراد شکار ہیں،اس کے بعد دوسرے نمبر پر برازایل اور تیسرے نمبر پر ہندوستان آتا ہے لیکن امریکی صدر ابھی بھی اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس کا مقابلہ کرنے میں سنجیدگی سے کام نہیں لے رہے۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین