افغانستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار افغان حکومت ہے: احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن

احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی اورناقص منصوبہ بندی سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے قومی ہیرواحمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغان صدر نے موجودہ بحران سے متعلق افغان سیاستدانوں کے انتباہات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس اس بحران پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ ہے، مسعود نے مزید کہاکہ اگر یہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور افغان عوام کا شدید دفاع نہ ہوتا تو شاید ہم آج مختلف صورتحال کا مشاہدہ کر رہے ہوتے اس لیے کہ حکومت کے سربراہوں کی لاپرواہی ، غیر منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی وجہ سےآج ہمارے ملک کی یہ صورتحال ہوچکی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس نہ جنگ کے لیے کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی  امن کا کوئی  انتظام۔ مسعود نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے طالبان کے ساتھ امن  مذاکرات کر رہے ہیں کہ اس ایک سال میں  طالبان کو عالمی برادری میں تسلیم کیا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انھیں فوج اور پروپیگنڈوں کے شعبوں میں بھی تقویت ملی ہے۔
پاکستان کے ساتھ افغانستان کی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے ڈیورنڈ لائن معاملے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بطور آلہ کار استعمال کیا ہےجبکہ ہمیں عالمی برادری کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے مسائل حل کرنے چاہیے تھے جس کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین