Code : 4610 6 Hit

عرب ممالک کو اسرائیل سے ملوانے کا بہت بہت شکریہ؛امریکہ کا سعودی عرب کو پیغام

واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدے کامیاب کروانے میں سعودی عرب کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

ولایت پورٹل: سی این این کی رپورٹ کے مطابق  واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے جہاں اسرائیل سے متعلق بات چیت کی گئی، واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل سے معاہدے کرنے سے متعلق بات کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے سعودی عرب بھی بحرین اور امارات کی طرح جلد  اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلے گا ۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدے کامیاب کروانے میں سعودی عرب کے تعاون کے شکر گزار ہیں، واضح رہے کہ فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں اور دونوں ممالک کو غدار اور اسرائيلی ایجنٹ قراردیا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین