Code : 2068 384 Hit

اللہ رب العزت کا شکرہے کہ اس نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی ہے؛فلسطینی تنظیم حماس کا رہبر معظم کے تئیں اظہار عقیدت

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی اور خدا سے ہماری دعا ہے کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے دور رکھے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام خط میں حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھر پور مدد و حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےمزاحمت کا سلسلہ حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے فلسطین کے مزاحتمی فرنٹ کی طرف سےرہبر معظم کے تعمیری موقف کا بھی شکریہ  ادا کیا،اسماعیل ہنیہ نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی اور خدا سے ہماری دعا ہے کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے دور رکھے،انہوں نےرہبر معظم اور ایرانی حکام کی جانب سے ایران کے دورے پر آئے ہوئے حماس کے وفد کےپر جوش استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا،واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب صدر صالح العاروری نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 22 جولائی کو رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम