Code : 2960 37 Hit

شام میں دہشگرد ایک بار پھرکیمیائی حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں:روس

روسی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ کیمیائی حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے پیر کو شام کے دہشت گردوں کی جانب سے نئی اشتعال انگیز کارروائیوں کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔
روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جو نشاندہی کرتی ہیں کہ شام  میں دہشت گرد گروہوں کے حمایت یافتہ سفید ہیلمٹ گروپ ایک نئی اشتعال انگیز حرکت کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق سفید ہیلمٹ گروہ سے منسلک15افراد  پر مشتمل ایک گروپ1 فروری کو ادلب میں کیمیائی حملے کی تیاریاں کرنے پہنچ چکا ہے۔
یادرہے کہ کچھ ماہ قبل ہی مشرق وسطی میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے کمشنر ہیثم ابو سعید نے اعتراف کیا تھا کہ شامی فوج نے مشرقی غوطہ اور خان العسل میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا تھا اور اس حملہ کے متعلق فلمیں سفید ہیلمٹ گروہ بنائی تھیں۔
ابوہیثم نےشام میں سفید ہیلمٹ گروہ کے منفی  کردار کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم نے اس موضوع سے پردہ اٹھایا اور اس کی رپورٹ بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجی لیکن فوراًہم پر دباؤ ڈالاگیا کہ اس مسئلہ کو یہیں ختم کردیا جائے۔
انہوں نے کہا ، جب ہمیں معلوم ہوا کہ شام نے مشرقی غوطہ اور خان العسل میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا تھا اور یہ فلمیں سفید ہیلمٹ گروہ کی  بنی ہوئی تھیں اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ برطانیہ کے سرکاری ذرائع نے بھی صاف طور پر کہا کہ  سفید ہیلمٹ گروہ نے یہ جعلی فلمیں بنائی ہیں اور ان میں ایڈیٹنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ سفید ہیلمٹ گروہ ایک دہشت گرد گروہ ہے جو 2013 سے شام میں دہشت گردوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
یہ گروپ برطانیہ اور امریکہ کی مالی اعانت سے چل رہا ہے  اور  دعویٰ کرتا ہے کہ شام میں عام شہریوں کی مدد کررہا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین