Code : 4882 4 Hit

ایران کے خلاف دہشتگردی کرنے والوں کی کہیں پناہ نہیں ملنے والی:ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف سنگين جرائم میں ملوث انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملےگی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ کرپشن ، مالی بد عنوانی اور ایرانی عوام کے خلاف سنگين جرائم میں ملوث انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث افراد جہاں کہیں بھی ہوں، ایرانی سکیورٹی فورسز انھیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گي اور جرائم و بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا، واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث بعض افراد کو بیرون ملک گرفتار کرنے کے بعد ایران واپس لانے میں کامیاب ہوگئي ہے اور یہ کارنامہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی طاقت اور قدرت کامظہر ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین