Code : 1380 6 Hit

شام کے شہرحلب میں دہشتگردوں کے حملے؛متعدد عام شہری شہید

شام کے شہرحلب کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے مختلف علاقوں پرراکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 عام شہری شہید اور 14 زخمی ہوگئے،شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقے '' النیرب '' پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں بچوں سمیت 21 افراد خاک وخون میں غلطاں ہوگئے،واضح رہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے متعدد گروہ مغربی اور مشرقی حلب کے مضافات میں چھپے ہوئے ہیں، وہاں سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں،دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی حماہ میں النصرہ فرنٹ کا حملہ پسپا کرکے درجنوں شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،شامی فوج کی جوابی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کی 9بکتربند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम