Code : 1661 13 Hit

اسپین میں مسجد پر دہشتگردانہ حملہ

اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ،اطلاعات کے مطابق اسپین کے خود مختار شہر ستبہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں،فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی شہری نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम