شامی فوجی بس پر دہشت گردانہ حملہ؛5 شہید،20 زخمی

شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے  شام کی ایک فوجی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں داعشیوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا، سانا نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی شام تقریباً 7 بجے بادیہ سے 50 کلومیٹر مشرق میں ایک فوجی بس کو داعش کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں پانچ شامی فوجی شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔
 سانا کا کہنا ہے کہ دیر الزور-پالمیرا روڈ پر فوجی بسوں پر حملے دہشت گرد گروہوں کی طرف سے دہرائے جا رہے ہیں جو التنف میں امریکہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے کنٹرول کیے جاتے  ہیں نیز امریکہ ان دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ اور مدد فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ  حالیہ مہینوں میں امریکی قابض افواج کی جانب سے داعش کے سینکڑوں دہشت گردوں کی عراق سے شام منتقلی کے بارے میں متعدد میڈیا رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جبکہ امریکہ انھیں دہشتگردوں کو ختم کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر یہاں آیا تھا جس کا اصلی مقصد انھیں ختم کرنا نہیں بلکہ ہدایت کر نا تھا جو آج تک جاری ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین