Code : 1885 6 Hit

وزیرستان میں پاکستانی فوج کی گشتی پارٹی پر دہشتگردوں کا حملہ؛ 6 فوجی جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پروہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:جنگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے  فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پروہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں، پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک افغان سرحد پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوج کے 6 جوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے،اآئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، بابر اور احسن شامل ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम