بغداد میں خوفناک دھماکے

عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی انٹیلی جنس سروس کے  مرکز کےقریب تین بم دھماکے ہوئے۔

ولایت پورٹل:العہد ٹی وی چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ عراق کے مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی انٹیلی جنس سروس کے  مرکز کےقریب تین بم دھماکے ہوئے، رپورٹ کے مطابق تینوں بم دیسی ساختہ بم تھے۔
تاہم کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، یاد رہے کہ یہ دھماکے عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع عراقی انٹیلی جنس سروس کی عمارت کی حفاظتی باڑ کے قریب ہوئے، واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں بغداد میں آتشزدگیوں اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایک سکیورٹی ذرائع نے گزشتہ ہفتے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں التاجی کے علاقے میں ایک زبردست دھماکے کی اطلاع دی،تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین