Code : 2131 17 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں سعودی اتحادی افواج کے دسیوں اہلکار ہلاک

یمن کےصوبہ حجہ میں یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں کرایے کے فوجی مارے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جوابی کارروائیوں میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہو ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ یمنی فوج نے جنوبی مغربی ''حرض'' میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدداہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے،یمنی فوج کے حملے میں ایک بکتربند گاڑی بھی مکمل طور پرتباہ ہوئی۔ حرض کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پرڈرون حملہ کرکے 30 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम