Code : 2432 41 Hit

صہیونی فوجی درندوں کے ہاتھوں دسیوں فلسطینی زخمی

مقبوضہ فلسطین سے ملحقہ غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صہیونی فوجیوں نے یلغار کرتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔

ولایت پورٹل:غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر حملہ کرتے ہوئے 69 فلسطینی جوانوں کو زخمی کردیا، رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 29 افراد مشرقی غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونیوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، یاد رہے غزہ محاصرے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے 82 وے واپسی مارچ میں حصہ لیا جہاں مارچ کرنے والوں کا کہنا تھاکہ صیہونیوں کے خلاف ہمارا مارچ جاری رہے گا،فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مارچ میں حصہ لینے والے افراد کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا،رپورٹ کے مطابق  ہرہفتہ مارچ میں حصہ لینے والے افراد کو صہیونی فوج ایسے ہی  براہ راست گولی کا نشانہ بناتی ہے، یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کو منعقد ہونے والی ریلی میں بھی تقریبا سو فلسطینی زخمی ہوئے تھے جس میں سے 50 فیصد صہیونی فوجیوں کی جانب سے ان نہتے اور مظلوموں پر چلائے جانے والی گولیوں  کی وجہ سے زخمی ہوئے، قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کی غیر قانونی آبادکاری کی مخالفت  اور غزہ  کے محاصرہ کے خلاف پچھلے سولہ سال سے فلسطینی ہفتہ وار واپسی مارچ کر رہے ہیں جو ہر ہفتے صہیونی فوجیوں کی زندگی کا شکار ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے ارادے میں کسی بھی قسم کا تزلزل نہیں آتا ہے اور اگلے ہفتے پہلے کی نسبت زیادہ افراد اس مارچ میں شریک ہوتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम