Code : 3047 15 Hit

توفیق علاوی عراق کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے بہترین آپشن ہیں:الفتح

عراق کے پارلیمانی اتحاد الفتح نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ محمد توفیق علاوی وزیر اعظم کے لئے بہترین امیدوار نہیں ہیں ، اعتراف کیا کہ وہ موجودہ عراقی بحران کے حل کے لئے بہترین آپشن ہیں۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پارلیمانی اتحاد  الفتح   کے سربراہ  روز شہید کی مناسبت سے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ   الحشد الشعبی کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی  نے دہشتگردی کے خاتمہ میں اہم رول ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا  کہ ہم سب کو اپنے شہید کمانڈروں کی اطاعت کرنی ہوگی اور ان کے راستے پر چلنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہید ابو المہدی المہندس نے  الحشد الشعبی تنظیم کی بنیاد ڈالی اور اس تنظیم کے قیام اور ملک کے دفاع میں انھوں  نے اہم  کردار ادا کیا۔
العامری نے کہا کہ ابو مہدی المہندس اور جنرل قاسم سلیمانی  نے دہشتگردی کے خاتمہ میں اہم رول ادا کیا ہے۔
الفتح کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس عراقی عوام کے دو پیغامات تھے؛ ان میں سے آئندہ انتخابات میں موجودہ  سیاسی شخصیات کا شرکت نہ کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے سیاسی عمل کا جائزہ لینا ہوگا اور ملک کے آئین میں بھی ترمیم کرنی ہوگی۔
ہمیں سیاسی عمل میں اعتماد بحال کرنے اور شفاف انتخابات کرانے کی بھی ضرورت ہے ، جیسا کہ دینی مرجیعت کی جانب سے بھی تاکیدکی گئی ہے۔
الفتح اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ایسی نئی حکومت کا انتخاب کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں جو ملک کو موجودہ بحران سے نکالے اور تمام سیاسی گروہوں نے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کابینہ کے ممبروں کا انتخاب کرنے کے لئے علاوی کو آزاد چھوڑ دیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम