Code : 2008 13 Hit

افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا خودکش حملہ

افغانستان کی ریاست پروان میں امریکی بکتربند گاڑی پر طالبان نے خود کش حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی ریاست پروان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے سلامتی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی بکتربند گاڑی بگرام علاقے میں طالبان کے خودکش حملے کا شکار ہوئی ،عہدہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایک کار کے ذریعے کیا گیا ،تاہم انہوں نے اس کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں، ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹر کے اپنے صفحے پر اس حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سات امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں نیز دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں ،یاد رہے کہ  یہ حملہ ایسے وقت میں ہو ا ہے کہ جب جمعرات سے طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम