ماسکو کے آئندہ اجلاس میں طالبان کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے :روس

افغانستان کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اعلان کیا کہ ماسکو کے آئندہ اجلاس میں طالبان کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے لیے پوٹن کے خصوصی ایلچی اور روسی وزارت خارجہ کے ایشیا ڈویژن کے سیکنڈ ڈائریکٹر ضمیر کابلوف نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ماسکو میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں طالبان کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ  ماسکو سربراہی اجلاس میں طالبان کی موجودگی کی سطح کے بارے میں  تفصیل بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ سربراہ کانفرنس 20 اکتوبر کو ہوناہے،یادرہے کہ 2017  میں ماسکو سمٹ روس ، افغانستان ، چین ، پاکستان ، ایران اور بھارت کے نمائندوں کے درمیان مشاورت کے لیے چھ جماعتی طریقہ کار کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نئی افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان سے رابطہ کرے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں۔
 پیوٹن نے بدھ کو اپنے تاجک ہم منصب سے بھی ملاقات کی تاکہ افغانستان میں تازہ ترین صورتحال اور تاجک افغان سرحد پر سکیورٹی کو مضبوط اور کنٹرول کیا جا سکے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین