طالبان کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نام خط

طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان سے اس ادارے کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں خطاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے کہا کہ اس تنطیم کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس کو پیر کے روز طالبان کا خط ملا جس میں انھوں نے اس ادارہ کے اعلی سطحی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔،یادرہے کہ طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کے طور پر پیش کیا ہے جو دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ترجمان تھے۔
روئٹرز نے طالبان کے خط کے ایک نسخہ کو دیکھنے کی خبر دی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی جنرل اسمبلی میں کرسی ملنے اور تقریر کا موقع دیئے جانے پر مبنی درخواست، 9 ممبر ملکوں کے مخصوص کمیشن میں زیر غور ہے۔
یادرہے کہ 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہےجبکہ طالبان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرے یہاں تک کہ اس کے لیے انھوں نے سخت لہجہ بھی استعمال کرتے ہوئے کہ اگر ایسا نہیں ہوگا کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری عاملی برادری پر عائد ہوگی،درایں اثنا روس اور چین سمیت متعدد ممالک نے کہا ہے کہ کسی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہے بلکہ طالبان کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین