Code : 1691 33 Hit

افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں30عام شہریوں کا قتل

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے حکومت کے طرفدار 30 افراد کو قتل کردیا ۔

ولایت پورٹل: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے حکومت کے طرفدار 30 افراد  کو قتل کردیا اور اس  کے بعد  موقع سے فرار ہوگئے،اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبے بغلان کے ضلع نہرن کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، حکومت کے طرفدار  گروہ اور طالبان کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں حکومت کے طرفدار گروہ کے 30 افراد مارے گئے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम