Code : 1463 19 Hit

افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملے؛17اہلکار جاں بحق

شمال مغربی افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے 10 اہلکار ہلاک جبکہ پولیس چک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں مزید 4 اہلکار مارے گئے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع  ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تنخواہیں لینے کےبعد فوجی کیمپ کی طرف جارہے تھے ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی،''فراہ'' صوبائی کونسل کے رکن «شاه محمود نعیمی» کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بکتربند گاڑی میں سوار تھے اس کے باجود 10 اہلکار جان کی بازی ہار گئے، انہوں نے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام فوجی جاں بحق ہوگئے،انہوں نے کہا کہ حادثہ «بالابلوک» نامی علاقے میں پیش آیا،دوسری طرف صوبہ ''سرپل'' کے گورنر کے ترجمان «ذبیح‌الله امانی» کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے ایک چک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں 4 ہلکار جاں بحق اور 22 شدید زخمی ہوگئے،طالبان نے صوبہ فراہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم سرپل حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम