افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ؛ 12 سے زائد اہلکار ہلاک

افغانستان صوبے قندوز میں طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 12 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے۔

ولایت پورٹل:خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ دیا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا، قندوز گورنر کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی مارے گئے،طالبان نے قندوز حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم قندوز میں سکیورٹی فورسز کے خلاف زیادہ تر کارروائیاں طالبان ہی نے کی ہے،واضح رہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں ،جبکہ طالبان کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین