افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ؛9 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان دہشت گردوں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں  طالبان دہشت گردوں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
 اطلاعات کے مطابق درجن بھر سے زائد  دہشت گردوں  نے صوبے بغلان کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا، حملے میں 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ حملے کے بعد افغان فوج کے تازہ دستوں نے قریبی علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین