Code : 1344 7 Hit

کابل میں امریکی این جی او کے دفتر پر طالبان کا حملہ؛6 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکہ کی غیرسرکاری تنظیم پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں  امریکہ کی  غیرسرکاری تنظیم پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد  زخمی ہوگئے ہیں،  حملے کے بعد طالبان  اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شہری اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے  جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، حملے میں درجنوں گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی  نقصان پہنچا،وزارت داخلہ کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ عمارت میں موجود 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम