افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛3اہلکار ہلاک33زخمی

افغانستان کے صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

 ولایت پورٹل:افغانستان کی خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
 اطلاعات کے مطابق صوبے خوست میں صبح 6 بجے دہشت گردوں نے پولیس اسپیشل یونٹ سینٹر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار کو کار بم دھماکے سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرکے علاقے کو کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔
افغان صوبے خوست کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک اور کار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا جب کہ پولیس سینٹر کی دیگر عمارتوں کو کلیئر کرکے حملہ آوروں کو ایک عمارت تک محدود کردیا گیا ہے جہاں سکیورٹی فورسز کا ان سے مقابلہ جاری ہے۔
 افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئےہیں۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین