Code : 3712 4 Hit

افغانستان کے صوبۂ تخار میں طالبان کا حملہ 8 ہلاک اور زخمی

افغانستان کے صوبۂ تخار میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ تخار کے شہر بہارک قصبے میں عوامی چوکی پر طالبان کے ایک حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تخار کے افغان گورنر کے ترجمان ، جواد ہجری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ حملہ جرقلاق کے گاؤں میں ارباب ولی  نامی چوکی پر ہوا۔
افغانستان کے تخار کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین