Code : 3732 3 Hit

افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ؛10 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ بادغیس میں طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے

ولایت پورٹل:خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے صوبے بادغیس میں افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
 اطلاعات کے مطابق صوبہ بادغیس میں طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز صوبے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین