Code : 4632 6 Hit

طالبان کا افغان فوج پر حملہ؛8اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب  میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے بعد طالبان دہشت گرد، فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔
طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین