Code : 3698 6 Hit

شامی شہریوں کا جرمنی میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جرمنی میں مقیم شامی شہریوں نے برلن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا  کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مقیم شامی باشندوں نے برلن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شامی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک پر امریکی نام نہاد قیصر قانون نافذ کرنے کے مخالف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے مسلط کردہ قیصر قانون کے تحت شام کے علاوہ شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام فریقوں پر مختلف شعبوں خصوصا معاشی میدان میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔
جرمنی میں مقیم شامی شہریوں نے امریکہ مخالف  احتجاجی مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ وہ اپنے ملک اور شامی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین