Code : 3874 8 Hit

شام میں مظاہرین کا امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد عسکریت پسندوں کی جاری صوابدیدی کارروائیوں سے ان علاقوں کے رہائشیوں میں عدم اطمینان کی کیفیت بڑھ گئی ہے۔

ولایت پورٹل:شامی اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے متعدد شہری باشندوں نے معاشی حالات اور امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)  کی من مانی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس تنظیم کے انتظامی مرکز پر حملہ کیا ہے،مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبہ دیر ایزور کے ریف علاقہ  میں کرد ملیشیاؤں کی من مانی کاروائیوں اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاج کے طور پر شہر البصیرہ میں متعدد شہری "عوامی میونسپلٹی" کے نام سے مشہور کرد پیپلز بلدیہ کے صدر دفتر میں داخل ہوئے اور دفتر کواپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی اور شمال مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کی من مانی کاروائیوں کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں الوطن نے یہ بھی لکھا ہے کہ کرد ملیشیا  کے عناصر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں متعدد صوابدیدی حملے کیے ہیں۔ ۔
واضح رہے  کہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکہ کے زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد نے ملیشیاؤں کی حمایت سے حالیہ برسوں میں شمالی شام کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان ملیشیاؤں نے ان علاقوں میں خود مختار فوجی کونسلیں قائم کی ہوئی ہیں جن میں اپنے من مانے طریقہ سے عوام کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیا ں کرتے ہوئے انھیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین