Code : 3747 10 Hit

جس طرح امریکی دہشتگردی پر قابو پالیا ہے اسی طرح اس کی ظالمانہ پابندیوں کا بھی مقابلہ کریں گے؛شامی عوام کا قومی اجتماع

شام کے قنیطرہ اور جولان پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی شام کو صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ کا دروازہ قرار دیتے ہوئے اس پر زور دیا کہ شامی عوام سزار جیسی دہشت گردانہ پابندیوں پر قابو پالیں گے۔

ولایت پورٹل:شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں قنیطرہ اور جولان پہاڑیوں کے رہائشیوں نے مقبوضہ جولان پہاڑیوں کی مکمل آزادی اور اس علاقہ کی باعزت طریقہ سے شام کی سرزمین میں واپسی تک صیہونی دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، صہیونی امریکی منصوبے اور اس کے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو دبانے میں شامی فوج پر مکمل اعتماد رکھنے کا اعلان کیا۔
اس شہر میں شامی پرچم لہرانے کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر قنیطرہ کے التحریر اسکوائر میں منعقد ہونے والی قومی ریلی میں شریک ہونے والے افراد نے اس بات پر زور دیا کہ شامی عوام  نے جس طرح دہشتگردی کو شکست دی ہے اسی طرح شامی شہریوں کے روزگار کو نشانہ  بنانے والی سزار نامی امریکی پربندیوں  پر بھی قابو پالیں گے۔
شرکاء نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر طرح کے استعمار کے خلاف  شامی قوم کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں اور سزار کے قانون کی مخالفت کریں۔
انھوں نے کہا کہ یہ شامی عوام کے خلاف جرم ہے اور واشنگٹن کی طرف سے ان  اقوام عالم کے خلاف دباؤ اور دھمکانے کی پالیسی کی ایک کڑی ہے جو امریکہ کے ہرجرم میں اس کا ساتھ نہیں دیتی ہیں۔
قنیطرہ اور جولان کے عوام نے زور دے کر کہا کہ جس طرح شام نے دہشت گردی اور اس کے حامیوں پر فتح حاصل کی ہے اسی طرح یہ سزار کی پابندیوں پر بھی فتح حاصل کرے گا اور شامی عوام کی مرضی امریکہ کی مرضی پر حاوی ہوگی۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین