Code : 1605 13 Hit

شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی کا قیام

شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے جس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اسرائیلی وزير اعظم نے شرکت کی۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے ،یہودی بستی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے شرکت کی، ان کے علاوہ اسرائیل میں امریکی سفیر سمیت کابینہ کے اراکین اور قدامت پسند رہنما بھی شریک ہوئے،امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ کے اواخر میں جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کو اسرائیل کا ریاستی حصہ تسلیم کرلیا تھا، بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کے قبضہ میں یہ علاقہ آج بھی شام کی ملکیت ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम