Code : 3112 133 Hit

ادلب کا سراقب قصبہ ترکی کے فوجی دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد؛شامی فوج کی شاندار کامیابی

شامی فوج نے ادلب کے سراقب علاقہ کو ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ولایت پورٹل:فیلڈ میں موجود ایک ذرائع نے شام کی الوطن اخبار کو بتایا کہ شام کے فوجی دستے آج صبح ایک بار پھر سراقب کو ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے  آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔
یادرہے کہ حال میں ہی میں دہشتگردوں نے سراقب  قصبہ پر قبضہ کیا تھا۔
یہ قصبہ دو لحاظ سے نہایت اہم ہے ایک یہ کہ یہ M5حلب دمشق شاہراہ پر واقع ہے دوسرے یہ کہ یہ شہر ادلب (صوبائی دارالحکومت) سے تھوڑا فاصلے پر واقع ہے اور مواصلات کا ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔
شام میں دہشت گردوں کے قریبی ذرائع آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے آج اعلان کیا تھا  کہ سراقب کے مختلف علاقوں میں شامی فوج اور ترکی کی فوج اور ا ن سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
مذکورہ مرکز نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شامی فوجیں سراقب کے شمال مشرقی راستے پر آگے بڑھ رہی ہیں  لیکن اس علاقہ  کے آزاد ہونے کا ذکر نہیں کیا۔
یادرہے کہ شامی فورسز نے پچھلے مہینے حلب اور ادلب صوبوں کو آزاد کرانے کے لئے اپنی کاروائیاں شروع کیں جن میں انھیں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
تاہم جب ترکی نے اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی شکست کو دیکھا تو خودبراہ راست جنگ میں داخل ہوگیا تاکہ  نئے آزاد ہونے والے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرسکے ۔
شام کے سرکاری اور فوجی اعلی عہدیداروں نے بار بار اصرار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے  ذرہ سے بھی حصے کو امریکہ اور ترکی جیسے حملہ آوروں کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے۔
شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ ادلب میں واقع اہم قصبہ سراقب کے دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد ہونے کی اطلاع دی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین