Code : 2929 46 Hit

حلب دمشق شاہراہ پر واقع دو بستیاں دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد؛شامی فوج کی شاندار کامیابی

شامی فوج اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے حلب دمشق شاہراہ پر دو بستیوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز حلب دمشق شاہراہ پر واقع دو شہروں خان السبل اور معردبسه کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
واضح رہے کہ شام کی فوج گذشتہ ہفتے سے صوبہ حلب کے مغرب اور جنوب میں دہشت گردوں کا صفائیہ کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے تاکہ جنگ بندی کے معاہدہ کے مطابق حلب حماۃ بین الاقوامی روڈ کو اکنٹرول میں لیا جاسکے۔
یادرہے کہ بدھ کی شام  کو شامی فوج اور ان کے اتحادی النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد حلب کے صوبے قصبہ خان‌طومان میں داخل ہوئے۔
خان طومان حلب سے40 کلومیٹر دور مغرب اور حلب کے مغربی دروازے پر واقع ہے۔ یہ وہی جگہ ہے2016 میں جہاں داعش کے دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوج اور مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔
اس وقت ، شام کی حکومت نے خان تومن سمیت شام کے کچھ حصوں میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا۔
اس معاہدہ کے مطابق کسی طرف سے ایک بھی گولی نہیں چلنا چاہیے تھی لیکن دہشتگردوں نےبعض طاقتوں کی شئے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خان طومان سمیت حال ہی میں ان کے چنگل سے آزاد ہونے والے  متعدد علاقوں پر قبضہ کرلیا ۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین