Code : 4666 6 Hit

شامی فوج کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی فوج نے جنوبی ادلب میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی قوج نے روس کی فضائیہ کے تعاون سے جنوبی ادلب کے علاقے جبل الزاویه میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ اس کارروائی کے دوران جبهه النصره کے دو ٹھکانے مغاره اورفرکیا تباہ ہوئے اور دہشتگردوں کی 8 بکتر بند گاڑیاں اور دوسرے ساز و سامان تباہ ہوئے۔
اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے  باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع پر ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین