Code : 2023 19 Hit

شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیلی میزائل فضا ہی میں تباہ

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں المزہ ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے بروقت کاروائی کرکے  انھیں ناکام بنا دیا،رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے،دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں اور المزہ ائرپورٹ پربھی میزائل گرے ہیں،سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آنے والے تمام میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی دمشق کے مضافات میں ان کے جنگی طیاروں نے ایران اور شیعہ ملیشیاء کے ایک تحقیقاتی مرکزکو نشانہ بنایا ہے،واضح رہے کہ آزاد ذرائع ابلاغ سے اسرائیل کے اس  دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम