Code : 3057 31 Hit

شامی فوج کی جانب سے فوجی سازوسامان کے 120ٹرک رقہ روانہ

شامی فوج نے درجنوں ٹینکوں سمیت فوجی ساز وسامان سے لدے ہوئے 120ٹرک رقہ روانہ کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:شام میں دہشتگروں سے منسلک شامی ہیومن رائٹس واچ   نے اس ملک کے شمال میں  شامی فوج کی جانب سے کاروائی کے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  شامی فوج نے درجنوں ٹینکوں سمیت فوجی ساز وسامان سے لدے ہوئے 120ٹرک رقہ روانہ کیے ہیں۔
مذکوری تنظیم کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے یہ ساز وسامان رقہ صوبہ  کے شمال میں واقع عین عیسی  شہر کے سبع جفار علاقہ میں بھیجی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے آج صبح عین عیسی کے شمال میں ترک فوج سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
دوسری طرف یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ترک فوج نے بھی  شمالی رقہ میں واقع شرکاک علاقہ میں فوجی گاڑیاں اور بڑی تعداد میں فوجی دستے روانہ کیے ہیں۔
اس سلسلے میںآبزرور نے رواں ہفتے اطلاع دی تھی کہ شامی فوج عین عیسی کے شمال میں ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کررہی ہے۔
یادرہے کہ ترکی سے وابستہ دہشت گردوں نے رقہ کے شمال میں واقع خربة بقرى، صوان، بیر زنار، لقلقو، بیر حسن، کور حسن، قزعلی، مبعوجة پر بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج غیر قانونی طور پر شامی سرزمین پر موجود ہے جبکہ شامی عہدیداروں نے متعدد بار ترکی کی اس ملک میں موجودگی کو "مجرمانہ" قرار دیا ہے اور اصرار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی قبضہ کاروں کو اپنے ملک سےبے دخل کردیں گے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम