Code : 3668 6 Hit

شام کو کسی میدان میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے:سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سلامتی اور فوجی جنگوں میں شام کا ساتھ دینے والے اس کے اتحادی اس کو معاشی جنگ میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ کے انتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان عبداللہ شلح، مخلص ، صادق ، حکیم اور مدبر کمانڈر تھے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ رمضان عبداللہ کے اندر امت مسلمہ کا درد تھا ، رمضان عبداللہ کا مزاحمت پر ایمان اور یقین تھا وہ مزاحمتی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں بہت زيادہ اہتمام کرتے تھے۔ ان کا مزاحمتی نظریہ صرف فلسطین تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ امت مسلمہ کے درمیان تقریب اور اتحاد کے زبردست حامی تھے۔
سید حسن نصر اللہ مزاحمتی کماںڈر حاج ابو علی فرحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ کے بانیوں ميں تھے اور انھوں نے متعدد بار اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیا ۔
سید حسن نصر اللہ نے لبنان اور لبنانی عوام کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے خلاف سیاسی جنگ کے ساتھ اقتصادی جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ  لبنانی عوام کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ اور شیطنت کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار لبنانی قوم کی ثقافت اور عقیدہ کا حصہ ہیں۔ مزاحمت کے ہتھیار لبنانی قوم  اور فوج کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حقوق اور دیگر امور کا مطالبہ کرنا قابل قبول ہے ، لیکن کسی کو ان مشمولات اور مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے نعروں میں فرق کرنا ہوگا، مزاحمتی تحریک کے خلاف مظاہروں کے پیچھے کون سی جماعتیں ہیں ،اس سب خوب واقف ہیں۔
انھوں نے شام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اتحادی معاشی جنگ میں بھی اس ملک کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔
سید حسن نصراللہ نے زور دے کر کہاکہ  امریکہ کی جانب سے قیصر قانون کی طرف توجہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے شام فوجی میدان میں جنگ جیت چکا ہے اور یہ قانون امریکہ کا آخر حربہ ہے۔
سلامتی اور فوجی جنگوں میں شام کا ساتھ دینے والے اس کے اتحادی اس کو معاشی جنگ میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قیصر قانون شامی عوام کو نشانہ بناتا ہے اور اس کا مقصدملک میں انتشار اور خانہ جنگی کو شروع کرنا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین