Code : 1719 34 Hit

شام ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے:بشار اسد

شامی صدر کاکہنا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران کو لاحق ہر کسی خطرے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

ولایت پورٹل:شام کے صدربشار اسد نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیرعلی اصغر خاجی کیساتھ  ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک، ایران کو لاحق ہر کسی خطرے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے،اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو لاحق ہر کسی خطرے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال اورخطے میں عدم استحکام پھیلانے والے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے شامی صدر سے تبادلہ خیال کیا،انہوں نے ایران اور شام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام، شام کی مکمل آزادی اور اس کی تعمیر نو میں شام کیساتھ ہیں،اس ملاقات میں دونوں فریقین نے شام میں انسداد دہشتگردی اور شامی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروہوں کیخلاف جنگ پر  تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ ایران اور شام کے وفود نے خطے کی سیاسی صورتحال، آستانہ امن عمل کا اگلے اجلاس اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق بات چیت کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम