Code : 1751 14 Hit

جولان کے مقبوضہ علاقے اسرائیل سے واپس لے کر رہیں گے:شام

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ شام نے جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے واپس لینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے حسام الدین آلا نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام  نے جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے واپس لینے کا پختہ عزم کررکھا ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو 1967 کی سرحد کے اندر رہنا ہوگا اور جولان سمیت عرب مقبوضہ سرزمین کو واپس  کرنا ہوگا، انھوں نے مزیدکہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل سزا کا مستحق ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम